خیرپور:گورنمنٹ کالج فار ویمن میں جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ ایک نمائش  کا اہتمام

3

خیرپور،16مارچ(اے پی پی)گورنمنٹ کالج فار ویمن میں جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ ایک نمائش کا اہتمام کیا گیا اس سلسلے میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی ایس ایس پی خیرپور روحیل خان کھوسو تھے ،کالج کی پرنسپل پروفیسر مقصودہ بھٹی نے مہمان خصوصی کا استقبال کیا اس تقریب میں پروفیسر عبدالسلام شیخ وائس پریذیڈنٹ انجمن تاجران مظعفر حسین عباسی ،پروفیسر کلثوم پروفیسر حمیرا کولاچی، پروفیسر عصمت زہرہ ، پروفیسر تسنیم رانا کے علاؤہ اساتذہ و طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

اس نمائش میں کالج کے مختلف ڈیپارٹمنٹ کی طالبات نے اپنے اپنے مختلف اسٹال لگائے جن میں سائنسی جدید پروجیکٹ تھے جن کو دیکھ کر لگتا تھا اس دور کی طالبات بہت جلد ترقی کریں گی۔مہمان خصوصی نے مختلف اسٹالوں کو دیکھ کر طالبات کی تعریف کی اور طالبات سے سوالات بھی کئے۔