الخدمت فاؤنڈیشن جلال پور کی جانب سے مقامی میرج ہال میں چیرٹی ڈنر کا اہتمام

3

جلالپورپیروالا 16 مارچ (اے پی پی):الخدمت فاؤنڈیشن جلال پور کی جانب سے مقامی میرج ہال میں چیرٹی ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔چیرٹی ڈنر سے قبل الخدمت فاؤنڈیشن کی نیشنل و انٹرنیشنل سطح پر قدرتی آفات سے نمٹنے، یتیم بچوں کی کفالت ،زلزلہ زدگان و سیلاب متاثرین کی بحالی سمیت کئی سابقہ و جاری خدمات پر مبنی ویڈیو ڈاکومنٹری بھی پیش کی گئی ۔ اس موقع پر نائب صدر الخدمت فاؤنڈیشن جنوبی پنجاب فاروق نظامی ،صدر الخدمت ضلع ملتان محمد احمد چغتائی، سرپرست اعلیٰ الخدمت فاؤنڈیشن ڈاکٹر صفدر ہاشمی نے اپنے خطاب میں کہا کہ انسانیت کی خدمت عظیم لوگوں کا شیوا ہے، اللہ کی راہ میں خرچ کرنے والوں کے لئے دنیا و آخرت میں کامیابیاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حال ہی میں سیلاب متاثرین کے لیے الخدمت ہمہ وقت پیش پیش رہی ہے اور اب ان کی بحالی کے لئے اپنی خدمات سرانجام دے رہی ہے۔ اس موقع پر کئی مخیر افراد نے امدادی رقوم الخدمت فاؤنڈیشن کو دی اور کئی نے یتیم بچوں کی کفالت کی مد میں ماہانہ امداد دینے کا وعدہ کیا۔تقریب میں سابق وائس چیئرمین میونسپل کمیٹی عبدالغفور نعمانی، امیدوار صوبائی اسمبلی حامد علی بھٹی ،ممتاز کاروباری شخصیت آصف خان و دیگر نے شرکت کی ۔