مستحق افراد  کیلئے مفت آٹا کی فراہمی حکومت کا مثالی اقدام ہے؛اسسٹنٹ کمشنر اوکاڑہ

66

اوکاڑہ،20مارچ (اے پی پی):  اسٹنٹ کمشنر غلام مصطفیٰ جٹ  نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی طرف سے رمضان المبارک کے لئے مستحق افراد کوباوقار اور باعزت طریقے سے مفت آٹا کی فراہمی کا کام مثالی ہے۔

پیر کو یہاں  میڈیا سے  گفتگو میں اسٹنٹ کمشنر غلام مصطفیٰ جٹ  کا کہنا  تھا کہ    ہر آٹا پوائنٹ پر اہل خواتین و مرد حضرات کو شناختی کارڈز کی سکیننگ کے بعد آٹا فراہم کیا جارہا ہے اور ہر آٹا پوئنٹ پرایس او پیز کے مطابق لوگوں کے بیٹھنے کے لئے کرسیاں اور صاف ستھراماحول فراہم کیا گیا ہے۔ انہوں نے  بتایا کہ لوگوں نے پنجاب حکومت کے رمضان المبارک کے حوالے  سے مفت آٹا فراہمی کے اقدام کی تعریف کی  ہے ۔