سکھر؛اسمال ٹریڈرز اینڈ کاٹیج انڈسٹریز کے بانی سے کیمرہ مین جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات

12

سکھر،20مارچ(اے پی پی): سکھر اسمال ٹریڈرز اینڈ کاٹیج انڈسٹریز کے بانی ہارون میمن  سے  کیمرہ مین اینڈ فوٹو جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے وفد نے صدر قذافی شاہ کی قیادت میں  پیر کو یہاں  ملاقات کی ہے ، جس دوران  ہارون میمن کو کیمرہ مینوں اور فوٹو گرافروں کو درپیش مشکلات سے آگاہ کیا ۔

حاجی ہارون نے وفد کو اپنے مکمل تعاون کایقین دلاتے ہوئے کہاکہ میڈیا ورکرز معاشرے کی بہتری کیلئے شب و روز کوشاں ہیں، ان کے مسائل ہمارے مسائل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ  میڈیا ورکرز کے حقوق کیلئے جاری جدوجد میں ہم ان کیساتھ کھڑے ہیں اور ہر پلیٹ فارم پر انکے حقوق کیلئے آواز بلند کرینگے ۔

وفد میں کیمرہ مین اینڈ فوٹو جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری ،نائب صدر ،خزاچی و دیگر شامل  جبکہ اس موقع پر اسمال ٹریڈرز کے معاون خصوصی ،کاٹیج انڈسٹریز کے صدر،منارہ مارکیٹ کے جنرل سیکریٹری و دیگر شامل تھے ۔