اوکاڑہ،24مارچ(اے پی پی ): شہراورگردونواح میں وقفے وقفے سے زبردست گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش اور ژالہ باری ہوئی جس کے نتیجے میں نشیبی علاقوں، شہر کے مختلف حصوں میں سڑکات اور گلیاں بارش کے پانی سے بھر گئیں۔ کالے بادلوں کی وجہ سے دن میں شام کا منظر جبکہ تیزٹھنڈی ہوا سے موسم خوشگوار ہو گیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق تیز ہوائوں کے ساتھ بارش اور ژالہ باری سے فصلوں کو نقصان کا خدشہ ہے۔











