اوکاڑہ،24مارچ(اے پی پی ):ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ ڈیویلپمنٹ سنٹر میں عالمی یوم ٹی بی کے حوالہ سے سیمینار منعقد ہوا جس میںپراجیکٹ مینجر ٹی بی پروگرام لاہورڈاکٹر ارشد اقبال سید، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر سیف اللہ وڑائچ، ڈی ایچ او ڈاکٹر اعجاز شاہ, ڈسٹرکٹ ٹی بی کوآرڈینیٹر ڈاکٹر ذوالفقار علی اور ریجنل کوارڈینیٹر ڈاکٹر فاطمہ مجید نے خطاب کیا۔
اس موقع پر پراجیکٹ مینجر ٹی بی پروگرام ڈاکٹر ارشد اقبال سید نے عالمی یوم ٹی بی سیمینار میں شریک محکمہ صحت کے عملہ سے حلف لیا کہ وہ اپنے اپنے علاقہ سے ٹی بی جیسے موذی مرض کو ختم کرکے دم لیں گے۔ آخر میں ٹی بی کے مرض پر قابو پانے کے لئے آگاہی واک کی گئی جو ڈسٹرکٹ ڈیویلمنٹ سنٹر سے شروع ہو کر ٹینک چوک میں اختتام پذیر ہوئی۔











