اوکاڑہ؛ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی رسپانس کمیٹی برائے انسداد ڈینگی کا اجلا س ، ڈپٹی کمشنر کی ایس او پیز پر عملدرآمد کی ہدایت

3

اوکاڑہ،18مارچ(اے پی پی ):ڈپٹی کمشنرڈاکٹر محمد ذیشان حنیف نے کہا ہے کہ ضلع میں انسداد  ڈینگی اقدامات کے لئے ضلع کے تمام ہسپتالوں  کو فعال رکھا جائے،ضلع کے ہسپتالوں کے وارڈز کی صفائی ستھرائی اور ڈینگی کے ٹیسٹ وغیرہ ،علاج اورادویات کی فراہمی کو یقینی بنایاجائے اور  تمام ادارے ایس اوپیز کے مطابق انسدادڈینگی اقدامات کے لئے ہمہ وقت متحرک رہیں،جس دفتر سے ڈینگی لاروا پایہ گیا تو اس محکمےکےخلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی رسپانس کمیٹی برائے انسداد ڈینگی اجلاس  کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ڈپٹی کمشنر  نے  کہا کہ محکمہ صحت کی ان ڈورآؤٹ ڈورٹیمیں ویکٹر سرویلینس کےساتھ عوام کو ڈینگی مرض سے محفوظ رکھنے کے لئے احتیاطی تدابیرسے متعلق آگاہی دیں کیونکہ عوام کا غیرذمہ دارانہ رویہ انسداد ڈینگی اقدامات میں بڑی رکاوٹ ثابت ہو سکتاہے۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ انٹا مالوجسٹ حافظ عبداللہ اور سی ڈی آفیسیر اصغر علی نے ضلع میں انسداد ڈینگی اقدامات ،ویکٹر سر و یلینس اور سرکاری اداروں کی جانب سے کئے گئے اقدامات سے متعلق بریفنگ دی۔

اجلاس میں  ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس طاہر امین، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر سیف  اللہ وڑائچ اورتمام متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔