ملتان؛جنرل بس سٹینڈ اور وہاڑی چوک پر قائم تجاوزات کیخلاف آپریشن

8

ملتان،18 مارچ (اے پی پی ):ڈپٹی کمشنر عمر جہانگیر کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے جنرل بس سٹینڈ اور وہاڑی چوک پر بھرپور تجاوزات آپریشن کیا اور جنرل بس سٹینڈ کے سامنے گرین بیلٹ قابضین سے واگزار کرکے پختہ تجاوزات مسمار کردیں۔

 ڈپٹی کمشنر عمر جہانگیر کی سربراہی میں ضلعی انتظامیہ و پی ایچ اے نے آپریشن کیا جبکہ سیکرٹری آر ٹی اے رانا محسن نے تجاوزات آپریشن کی قیادت کی۔اس موقع پر ناجائز کنٹین،کھوکھے اور ویگن سٹینڈز کے شیڈز بھی مسمار کردیے گئے۔

ڈپٹی کمشنر عمر جہانگیر نے کہا کہ شہر کو تجاوزات سے پاک کرکے انفراسٹرکچر بحال کرینگے،بس و ویگن اڈے کسی صورت شہری حدود میں چلنے نہیں دینگے۔انہوں  نے کہا کہ پی ایچ اے واگزار کرائی گئی گریں بیلٹ کو اپ گریڈ کرے گا۔