اوکاڑہ،03مارچ (اےپی پی): ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ اوکاڑہ میں سپورٹس گالا کا انعقاد کیا گیا۔ سپورٹس گالا میں کرکٹ ، بیڈمنٹن ، رسہ کشی اور ریس کے مقابلے شامل تھے جن میں طلباء وطالبات نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔اس موقع پر پرنسپل لیاقت شہزاد خان نے فاتحین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ کھیلیں بچوں کی ذہنی اور جسمانی نشوونما کے لیے بہت ضروری ہیں اور جس قوم کے کھیل کے میدان آباد ہوں وھاں کے ہسپتال ویران ہوتے ہیں۔ انہوں نے پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل کا شکریہ ادا کیا جن کی بدولت پنجاب بھر میں کھیلوں کےمقابلہ جات منعقد کئےگئے۔