اٹک؛اسلحہ سمگلنگ کی کوشش ناکام، بڑی مقدار میں اسلحہ بر آمد

7

اٹک،12 مارچ(اے پی پی):برہان کے قریب موٹر وے پولیس نے اسلحہ سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی، گاڑی سے پسٹل 30 بور 80 عدد، 9mm پسٹل 76 عدد  بمع دس ہزار گولیاں، ، 183 میگزین اور 3 ہزار کلاشنکوف کی گولیاں برآمد کر لی گئیں۔

ڈی ایس پی موٹروے پولیس عمران عطاری کے مطابق برہان انٹرچینج پر موٹر وے پولیس نے اسلحہ کی بڑی کھیپ پکڑی ہے ۔ موٹر وے پولیس نے پشاور کی طرف سے آنے والی ہنڈا سٹی گاڑی کو تیز رفتاری کی وجہ سے روکا لیکن ڈرائیور نے گاڑی روکنے کی بجائے بھگا دی  جس پر موٹر وے پولیس نے گاڑی کا تعاقب شروع کر دیا ، مسلسل پیچھا کرنے کی وجہ سے تیز گاڑی بے قابو ہو کر موٹر وے سے نیچے اتر گئی اور کار سے دو افراد اتر کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

ڈی ایس پی نے بتایا کہ گاڑی کی تلاشی لینے پر ڈگی اور پچھلی سیٹ سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد ہوا جس  میں گاڑی سے پسٹل 30 بور 80 عدد، 9mm پسٹل 76 عدد  بمع دس ہزار گولیاں، ، 183 میگزین اور 3 ہزار کلاشنکوف کی گولیاں بھی شامل ہیں۔