ملتان، 09 مارچ(اے پی پی ):شعبہ اسٹیٹ اینڈ لینڈ سے متعلقہ تمام ریکارڈ کی دیکھ بھال کو یقینی بنایا جائے اور ریکارڈ کی ڈیجٹلائزیشن کے عمل کو تیز کیا جائے،سرکاری ریکارڈ اور فائیلوں کو محفوظ بنانے کے لئے فائل کیٹلاگ تیار کیا جائے اورفائلوں کی ہینڈنگ اوور اور ٹیکنگ اوور کا مکمل ریکار رکھا جائے،ایم ڈی اے کی پراپرٹی پر ناجائز قابضین کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔
ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے ڈاکٹر محمد زاہد اکرام نے شعبہ اسٹیٹ اینڈ لینڈ مینجمنٹ اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے آفیسران کی بریفنگ کے دوران کیا۔ڈائریکٹر اسٹیٹ اینڈ لینڈ مینجمنٹ شاکر عباس بزدار اور ڈائریکٹر انفورسمنٹ محمد عمران نے ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے کو اپنے اپنے شعبہ جات بارے بریفنگ پیش کی۔
اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے ڈاکٹر زاہد اکرام نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شعبہ اسٹیٹ اینڈلینڈ مینجمنٹ شہریوں کی جائیداد کے تحفظ کا ضامن ہے جائیداد سے متعلقہ تمام ریکارڈ کو محفوظ کیا جائے۔ ایم ڈی اے کے بیلنس پلاٹوں کی لسٹیں تیا کریں۔ انہوں نے ڈائریکٹر انفورسمنٹ کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایم ڈی اے کنٹرولڈ علاقہ جات میں غیر منظور شدہ تعمیرات کے خلاف کارروائی تیز کی جائے۔کنٹرولڈ روڈ ز پرتجاوزا ت کے خلاف موثر کارروائی کے لئے مسلسل آپریشن کیا.فیلڈ سٹاف اپنے متعلقہ ایریا میں اپنی حاضری کو یقینی بنائیں، بغیر منظوری کے نئی تعمیر ہونے والی تعمیرات کو نوٹسس جاری کئے جائیں۔ضبط شدہ سامان کی نیلامی کے لئے اقدامات کئے جائیں۔
ڈاکٹر زاہد اکرام نے مزید کہا کہ ایم ڈی اے کے آفیسران و اہلکاران کا رویہ عوام کے ساتھ دوستانہ ہونا چاہئے ایم ڈی اے میں آنے والے سائلین کے کام بروقت کئے جائیں اور ان کو زیادہ سے زیادہ سہولیات دینے کے کئے اقدامات کئے جائیں۔ تاکہ عوامی حلقوں میں ایم ڈی اے کا نام اچھے الفاظ میں لیا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ ایم ڈی اے بلڈنگ کے تمامسی سی ٹی ویکیمرے متحرک کئے جائیں اور ان کی ریکارڈ نگ با قاعدہ محفوظ کی جائے۔ تا کہ فائل چوری اور ریکارڈ گم ہونے جیسی پریشانی سے بچا جا سکے۔
ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے محمد زاہد اکرام نے کہا کے تمام آفسران میری ٹیم ہیں آپ خود اعتمادی سے کام کریں آپ کے تمام اچھے کاموں اور تجاویز کی تعریف اور حوصلہ افزائی کی جائے گی۔
بریفنگ میں ڈپٹی ڈائریکٹر اسٹیٹ اینڈ لیند مینجمنٹ ارسلان ظفر، ڈپٹی ڈائریکٹر اسٹیٹ اینڈ لینڈ مینجمنٹ اسامہ نواز سمیت دیگر آفیسران و اہلکاران شریک تھے۔
بریفنگ میں ڈپٹی ڈائریکٹر اسٹیٹ اینڈ لیند مینجمنٹ ارسلان ظفر، ڈپٹی ڈائریکٹر اسٹیٹ اینڈ لینڈ مینجمنٹ اسامہ نواز سمیت دیگر آفیسران و اہلکاران شریک تھے۔