جس معاشرے میں کھیل کے گراؤنڈ آباد ہوتے ہیں وہاں ہسپتال ویران رہتے ہیں،میاں اظہر طارق وٹو

15

نوشہرہ ورکاں،10مارچ(اے پی پی):جس معاشرے میں کھیل کے گراؤنڈ آباد ہوتے ہیں وہاں ہسپتال ویران رہتے ہیں پریس کلب رجسٹرڈ نوشہرہ ورکاں کی کھیلوں کے لیے سرگرمیاں اور دوستانہ میچز کا تسلسل قابل ستائش عمل ہے۔ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ورکاں میاں اظہر طارق وٹو نے پریس کلب رجسٹرڈ نوشہرہ ورکاں کے ارکان اور میونسپل کمیٹی کے ملازمین کے درمیان دوستانہ کرکٹ میچ کے انعقاد کے موقع پر خطاب کے دوران کیا۔

دونوں ٹیموں نے دس اور چار اوور کے  دو دو میچ کھیلے اور ایک ایک میچ جیت کر برابر رہے اور فیصلہ کن میچ سترہ مارچ کو سپورٹس اسٹیڈیم میں کھیلا جائیگا،زیر تعمیر جوڈیشل کمپلیکس کے بالمقابل گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں پریس کلب ٹیم کے کپتان میاں عمران بشیر اور میونسپل کمیٹی ٹیم کے کپتان میاں رضوان علی تھے اور دونوں ٹیموں نے شاندار کھیل پیش کیا اور حاضر شائقین کی داد لی۔