جلال پورپیروالا، 13 مارچ (اے پی پی ):ڈپٹی ڈی ایچ او ملک مبشر جلال نے کہا ہے کہ والدین پولیو کے قطرے پلا کر انسدادِ پولیو مہم کو کامیاب بنائیں اور بچوں کو صحت مند مستقبل دیں۔
ان خیالات کا اظہار ڈپٹی ڈی ایچ او ملک مبشر جلال نے پانچ روزہ انسدادِ پولیو مہم کے آغاز کے موقع پر کیا ۔انہوں نے کہا کہ جلال پور میں 4 سو سے زائد ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں اس مہم کے تحت پولیو ٹیمیں سکول، مدارس اور گھر گھر جاکر پانچ سال سے کم عمر 1 لاکھ 20 ہزار بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ تحصیل بھر کے بنیادی مراکز صحت ، تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال، ڈپٹی ڈی ایچ او آفس میں بھی پولیو کاؤنٹر قائم کیا گیا ہے ، والدین اپنے 5 سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے لازمی پلائیں اور اس مہم لو کامیاب بنائیں ۔