جنگلات کی حفاظت ہمارا قومی فریضہ ہے؛ ڈویژنل فارسٹ آفیسر   

4

پشین ، 21 مارچ (اے پی پی ): ڈویژنل فارسٹ آفیسر اجمل کاکڑ  نے کا ہے کہ جنگلات کی حفاظت ہمارا قومی فریضہ ہے ،پودا لگانا ایک اہم فریضہ ہے اس کے ذریعے انسانی ماحول کو بہتر بنایا جاسکتا ہےکیونکہ  جنگلات کے بہت سے  فوائد  ہیں۔

ان خیالات کا اظہار ڈویژنل فارسٹ آفیسر اجمل کاکڑ نے منگل کو یہاں  ڈی ڈی او فیمیل فریدہ شاہ کے ہمراہ  جنگلات کے عالمی دن کی مناسبت سے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول میں پودا لگانے کے بعد آگاہی واک کرتے ہوئے کیا ۔

اس موقع پر ڈی ڈی او فیمیل نے کہاکہ جنگلات کا ماحول پر گہرا اثرہوتا ہے اور اسی سے ماحول کو بہتربنایاجاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ جنگلات آئندہ نسلوں کی بقاء کا ضامن ہے۔ انہوں نے طالبات  پر زور دیا کہ وہ زیادہ سے زیادہ پودے لگائیں۔

 اس موقع پر گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کی پرنسپل سپینہ اچکزئی اوردیگر بھی موجود تھے۔