حکومت پنجاب عوامی فلاح وبہبود کے لیے تمام وسائل بروئے کارلارہی ہے، کمشنر راولپنڈی

24

اٹک۔ 16 مارچ (اے پی پی):کمشنر راولپنڈی ڈویژن لیاقت علی چٹھہ نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب عوامی فلاح وبہبود کے لیے تمام وسائل بروئے کارلارہی ہے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار ضلع اٹک کے دورے کے موقع پر کیا۔دورے کے دوران ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی سید خرم علی شاہ،ڈپٹی کمشنر اٹک رائوعاطف رضا،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو وقاص اسلم مارتھ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ وقار اکبر چیمہ ،اسسٹنٹ کمشنر شگفتہ جبیں اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔دورے کےآغاز پرکمشنرراولپنڈی نے تحصیل حسن ابدال کا دورہ کیا اور نو تعمیرشدہ اسسٹنٹ کمشنر حسن ابدال کے دفتر کا افتتاح کیااور گردوارہ پنجہ صاحب کا دورہ کیا۔انہوں نے ہٹیاں کے مقام پرباب اٹک کا بھی افتتاح کیا۔باب اٹک اور اس کی ملحقہ سڑک کی مرمت پر مجموعی طور پر 251.547ملین روپے لاگت آۓ گی اور یہ منصوبہ 2024میں مکمل ہوگا۔دورے کے دوران کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ نے ڈسٹرکٹ پبلک سکول اٹک کی ساٸیٹ کا بھی معائنہ کیا۔یہ سکول 20کنال کے رقبے پر تین میلہ چوک کے قریب تعمیر ہوگا جس پر مجموعی طور پر 350ملین روپے لاگت آئے گی ۔ کمشنر راولپنڈی نے گورنمنٹ اسفندیاربخاری ہسپتال میں نو تعمیر شدہ میڈیکل سوشل سروس یونٹ کا بھی افتتاح کیا جس پر جس پر 9.057ملین روپے لاگت آٸی ہے جس سے غریب اور نادار مریضوں کو بہترین طبی سہولیات مہیا کی جائیں گی ۔اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر اسد اسماعیل،ایم ایس ڈاکٹر جواد الہی اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔