رحیم یار خان؛صوبائی انتخابات 2023 کیلئے ریٹرننگ و اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران نے حلف  اٹھا لیا

3

رحیم یار خان،12 مارچ (اے پی پی ): صوبائی انتخابات 2023  کے موقع پر الیکشن کے دوران غیرجانبدار رہنے کے حوالے سے ریٹرننگ و اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران نے حلف  اٹھا لیا۔ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر/ ڈپٹی کمشنر شکیل احمد بھٹی نے افسران سے حلف لیا،حلف برداری کی تقریب ڈپٹی کمشنر آفس کمیٹی روم میں منعقد ہوئی۔

ریٹرننگ و اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران نے حلف دیا کہ وہ کسی سیاسی جماعت کی حمایت نہیں کرینگے اور اپنا کام غیرجانبداری سے انجام دیں گے۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر شکیل احمد بھٹی نے کہا کہ ضلع کی 13 صوبائی نشستوں پر جنرل الیکشن 2023 کے تحت انتخابات ہونا ہیں، صوبائی نشستوں کے حلقوں میں 13 ریٹرننگ اور 26 اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران فرائض سر انجام دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ہدایت پر شفاف انتخابات کا انعقاد ہماری آئینی ذمہ داری ہے۔

ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر شکیل احمد بھٹی نے کہا کہ ریٹرننگ و اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران انتخابات کو غیر جانبدار، شفاف اور آزادانہ طور پر منعقد کرائی اور انتخابات کو خوشگوار ماحول اور پر امن انداز میں کرانے کے لئے تمام سٹیک ہولڈرز سے رابطہ میں رہیں۔