رحیم یار خان؛پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کا  جائزہ اجلاس،ناقص کارکردگی پر ڈپٹی کمشنر کا اظہار برہمی

20

رحیم یار خان،12 مارچ (اے پی پی ):ڈپٹی کمشنر شکیل احمد بھٹی کی زیر صدارت پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس منعقد ہوا ، جس میں مجسٹریٹس کی انفرادی ومجموعی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور  پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی ناقص کارکردگی پر ڈپٹی کمشنر کاشدید برہمی کا اظہار کیا۔

اجلاس میں  اسسٹنٹ کمشنرز کو روزانہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی مانیٹر کرنے کی ہدایت کی  گئی ۔ڈپٹی کمشنر شکیل احمد بھٹی نے کہا کہ عوام کو معاشی ریلیف کی فراہمی میں غفلت برتنے والوں کی ضلع میں کوئی گنجائش نہیں، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اپنی ذمہ داریوں کا ادارک کریں۔انہوں نے کہا کہ صارفین کو ریلیف کی فراہمی کے لئے مجسٹریٹس مارکیٹوں و بازاروں میں اپنی موجودگی یقینی بنائیں۔

ڈپٹی کمشنر شکیل احمد بھٹی نے کہا کہ رمضان المبارک سے قبل ذخیرہ اندوزوں اور گرانفروشوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کیا جائے۔ہر دکان /ریڑھی پر نرخ نامے ہر صورت آویزاں کرائیں جائیں۔