سکھر،23مارچ(اے پی پی): یوم قرارداد پاکستان کے موقع پر اسمال ٹریڈرز ڈیویلپمنٹ الائنس کی جانب سے حاجی محمد جاوید میمن کی قیادت میں صرافہ بازار سے ریلی نکالی گئی جس میں علامہ نور احمد قاسمی، عبدالباری انصاری، محمد رضوان قادری سمیت تاجروں اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
ریلی شرکاء نے ہاتھ میں بینرز اٹھا رکھے تھے جو پاکستان زندہ باد، پاک فوج زندہ باد کے نعرے گا رہے تھے۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے حاجی محمد جاوید میمن کا کہنا تھا کہ 23 مارچ یوم قرارداد پاکستان ایک تاریخی اور یادگار دن ہے، اس دن کو قومی جذبے اور ملی یکجہتی کے ساتھ مناکر ہم تحریک پاکستان اور جدوجہد آزادی تحریک کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔