سکھر: امن و امان کی بہتری اور ٹریفک روانی کو برقرار رکھنے کیلئے شہر میں پہلی بارسو گارڈز اور رضاکار تعینات

4

 

سکھر،27مارچ(اے پی پی):امن و امان کی بہتری اور ٹریفک روانی کو برقرار رکھنے کیلئے شہر میں پہلی بار 100 گارڈز اور رضاکار تعینات کر دیئے گئے ہیں۔ ڈی آئی جی جاوید سونھارو جسکانی کی ہدایات پر ایس ایس پی سنگھار ملک نے سماجی پولیسنگ (کمیونٹی پولیسنگ) کے تحت تاجروں علاقہ مکینوں کے ساتھ ملکر اہم اقدام کیا ہے جس کے تحت سکھر شہر کی تاریخ میں پہلی بار کمیونٹی پولیسنگ کے تحت چیمبر آف کامرس اور اسمال ٹریڈرز اینڈ کارٹیجز انڈسٹری کے باہمی تعاون سے امن و امان اور ٹریفک روانی کو برقرار رکھنے کے لیے بازاروں تجارتی مراکز داخلی و خارجی راستوں پر پولیس کے ساتھ 100 اضافی گارڈز اور پی کیو آر رضاکار تعینات کردیے گئے ہیں۔