خیرپور: عوام کو سستی اور معیاری اشیاءخوردو نوش کی فراہمی  کیلئے رمضان بچت بازار قائم

4

خیرپور،27مارچ(اے پی پی)ضلعی انتظامیہ کی جانب سے رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں عوام کو سستی اور معیاری اشیاءخوردو نوش کی فراہمی کے سلسلے میں چھتری چوک میں رمضان بچت بازار قائم کردیا گیا ہے اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر شرجیل نور چنا نے اسسٹنٹ کمشنر صفدر میرانی، مختیارکار عبدالحکیم دھاریجو، شیراز پھلپوٹو سمیت دیگر روینیو محکمے افسران کے ساتھ چھتری چوک پر قائم رمضان بچت بازار کا دورہ کیا

اس موقع پر انہوں نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بچت بازار میں اسٹال میں اضافہ کی جائے گا، ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے کہ عوام کو رمضان کے دوران آٹا، گھی، تیل اور دیگر کھانے پینے کی اشیاءمعیاری اور سستے نرخ پر فراہم کی جائیں اس سلسلے میں ہول سیلرز، انجمن تاجران اور دیگر متعلقہ ٹریڈرز سے اجلاس کرکے رمضان بچت بازار کا فیصلہ کیا گیا تھا ،رمضان بچت بازار یا دیگر عام بازاروں میں مقررہ نرخ سے زائد وصول کرنے والوں کے خلاف اسسٹنٹ کمشنر آفس یا ڈی سی آفس میں عوام اپنی شکایات درج کراسکتے ہیں جس پر روینیو، زراعت، صنعت کے افسران اور اختیارات کے حامل مجسٹریٹس فوری ایکشن لیتے ہوئے کاروائی کریں گے۔