ملتان؛رمضان پیکج کے مفت آٹا پوائنٹس پر موثر صفائی کیلئے خصوصی ٹیمیں تعینات

4

ملتان،27 مارچ(اے پی پی): رمضان پیکج کے مفت آٹا پوائنٹس پر موثر صفائی کیلئے خصوصی ٹیمیں تعینات،شہریوں کے شدید رش کے پیش نظر  ڈسٹری بیوشن پوائنٹس پر ڈبل شفٹ میں صفائی آپریشن جاری و ساری ہے۔چیف ایگزیکٹو آفیسر ویسٹ منیجمنٹ کمپنی شاہد یعقوب نے   آٹا پوائنٹس کا دورہ کیا اور کہا سحر و افطار کے اوقات میں بھی خصوصی صفائی پلان تشکیل دیا گیا ہے اور مساجد،تعلیمی و صحت کے مراکز اور آٹا پوائنٹس پر ڈیوٹی ڈبل کردی گئی ہے اور کہا عوامی شکایات پر قاسم بیلہ میں گرینڈ صفائی آپریشن جاری ہے۔

سی ای او نے کہا عوامی ریلیف کیلئے کمپنی مقررہ حدود کے نواحی علاقے بھی کلئیر کررہی ہے اور انفورسمنٹ سیل کو کوڑا پھینکنے والوں کے خلاف قانونی اختیارات فراہم کئے جارہے ہیں اور کہا بلڈنگ مٹیریل باہر پھینکنے والوں کیخلاف کڑی کارروائی ہوگی۔