سکھر پولیس کی کچے کے علاقے میں کارروائی ، دو مغوی  بازیاب 

2

سکھر،22مارچ(اے پی پی)ترجمان پولیس کے مطابق ڈی آئی جی کے احکامات پر پولیس نے ایس ایس پی سکھر سنگار ملک کی کمان میں کچہ کے علاقے میں گزشتہ رات کامیاب کارروائی کی جس میں دو مغویوں کو بازیاب کرا لیا گیا ہے۔

کچھ عرصہ قبل ڈاکوں نے تھانہ بائیجی کی حدود سے دو افراد محبوب علی نوراجو اور ذاکر علی کورائی کو اغوا کر لیا تھا۔ پولیس نے دونوں کو بہ حفاظت بازیاب کرا لیا ہے۔ ترجمان کے مطابق ڈی آئی جی جاوید سونھارو جسکانی کے احکامات اور ایس ایس پی سنگھار ملک کی نگرانی میں پولیس کچے کے علاقے میں خفیہ اطلاع پر کاروائیاں کر رہی ہے۔ ڈی آئی جی سکھر نے پوری پولیس پارٹی کی بروقت کاروائی پر شاباشی دی ہے جبکہ تعریفی اسناد اور کیش ایوارڈ دینے کا پیغام بھیجا ہے۔