سیالکوٹ؛ پنجاب اسمبلی کے انتخابات ، ریٹرننگ و اسسٹنٹ افسران کی تقریب حلف برداری، ڈپٹی کمشنر عدنان محمود اعوان نے حلف لیا

22

سیالکوٹ،12مارچ(اے پی پی): پنجاب اسمبلی کے انتخابات ، ریٹرننگ و اسسٹنٹ افسران کی تقریب حلف برداری، ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر/ڈپٹی کمشنر عدنان محمود اعوان نے حلف لیا،ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر محمد خلیل،الیکشن آفیسر ظہیر کاظمی کی بھی تقریب میں موجود تھے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے جاری شیڈول کے مطابق ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر سیالکوٹ عدنان محمود اعوان نے 11 ریٹرننگ افسران اور20 اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسرز سے حلف لیا۔حلف اٹھانے والوں میں ریٹرننگ آفیسر پی پی 35 یاسر راجہ، ریٹرننگ آفیسر پی پی 36 اسما خلیل ، پی پی37 پرویز رانجھا، ریٹرننگ آفیسر پی پی 38کاشف نواز ، ریٹرننگ آفیسر پی پی 39 شریف گھمن ،ریٹرننگ آفیسر پی پی 40 محمد عمر، ریٹرننگ آفیسر پی پی41 قمر منج، ریٹرننگ آفیسر پی پی 42 محمد فیصل ،پی پی 43 عبد الحئی بھٹی،ریٹرننگ آفیسر پی پی 44 انصر محمود ، پی پی 45 محمد اقبال شامل ہیں۔

ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر/ ڈپٹی کمشنر عدنان محمود اعوان نے بتایا کہ امیدواروں کو کاغذات نامزدگی جاری کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے،کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ 14 مارچ ہے، مقررہ تاریخ کو شام 4 بجے تک آر او کے دفتر میں موجود امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع کئے جا سکتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ انتخابات کو شفاف بنانے اولین ترجیح ہے ، ضابطہ اخلاق کو ملحوظ رکھتے ہوئے معلومات تک میڈیا کی رسائی آسان بنائی جائے گی ۔