نوشہرہ ورکاں؛عام انتخابات کے پہلے مرحلہ میں  کاغذات نامزدگی کی وصولی کا آغاز

3

نوشہرہ ورکاں، 12مارچ(اے پی پی):پنجاب میں 30اپریل کو ہونے والے عام انتخابات کے پہلے مرحلہ میں  کاغذات نامزدگی کی وصولی کا آغازہو چکا ہے۔این اے 75 گوجرانوالہ کی تحصیل نوشہرہ ورکاں کے تین صوبائی حلقوں57،56،55 میں ریٹرننگ آفسز کے قیام کے بعد کاغذات نامزدگی ایک سو روپیے فیس کے ساتھ وصول کی جارہی ہے۔

پی پی 55 میں میونسپل کمیٹی آفس نوشہرہ ورکاں میں ریٹرننگ آفیسر عنصر جمیل ،پی پی 56 میں سول لائن گوجرانوالہ میں   حنا بخاری اور پی پی 57  کامونکیمیں ریٹرنگ آفس قائم کیا گیا ہے۔ کاغذات نامزدگی کی واپسی 14مارچ تک ہو گی اور 20 ہزار روپیے نامزدگی فیس جمع کرانے کے علاوہ  امیدوار اور کورنگ امیدوار کے بھی علیحدہ علیحدہ بنک اکاؤنٹ شو کرنے ہونگے،کاغذات نامزدگی منظور ہونے کے بعد پیش کردہ بنک اکاؤنٹ میں 20 لاکھ روپیے الیکشن اخراجات کے لیے  جمع کرانے ہونگے اور اسی اکاؤنٹ سے انتخابی اخراجات کیے جائیں گے ،اوتھ کمشنر کا تصدیق شدہ بیان حلفی اسٹامپ پیپر پیش کرنا ہو گا اور اثاثہ جات کے گوشواروں کی تفصیل  کے ہمراہ کاغذات  لف کرنا ہو گی۔

پی پی 55 گوجرانوالہ میں کاغذات نامزدگی فارم کی وصولی کا آغاز صبح ساڑھے دس بجے ہوا اور  مقررہ وقت چار بجے تک مسلم لیگ ن، پی ٹی آئی،مرکزی مسلم لیگ ، تحریک لبیک، چھ سے زائد امید واران نے  آفس سے کاغذات نامزدگی وصول کیے، اور ریٹرننگ آفیسر پی پی 55 عنصر جمیل اور اے آر اوز نے کاغذات نامزدگی حاصل کرنے والے پارٹی امیدواروں کو مرحلہ وار پروگرام سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا اور پندرہ مارچ سے 22 مارچ تک سکروٹنی کا مرحلہ مکمل ہو گا۔