مظفرگڑھ،16 مارچ (اے پی پی ): سیکریٹری محکمہ پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کئیر جنوبی پنجاب محمد اقبال نے مختلف مراکز صحت کا دورہ کیا اور بنیادی مرکز صحت دوآبہ اور دیہی مراکز صحت بصیرہ، شاہ جمال، خان گڑھ و روہیلانوالی میں سروس ڈیلیوری کے عمل کا جائزہ لیا،مراکز صحت پر صفائی، اسٹاف کی حاضری، ادویات کی دستیابی و فراہمی کو چیک کیا۔
سیکریٹری نے مراکز صحت پر الیکٹرانک میڈیکل ریکارڈ میں مریضوں کے کوائف کے اندراج کو بھی چیک کیا۔انہوں نے رورل ہیلتھ سنٹر بصیرہ میں الیکٹرانک میڈیکل ریکارڈ میں فرضی اور بوگس ریکارڈ کے اندراج پر فوری ایکشنلیا اور الیکٹرانک میڈیکل ریکارڈ میں جعلی اندراج پر ڈسپنسر محمد سجاد اور چارج نرس تہمینہ بانوکے تین تین ماہ کے ہیلتھ سیکٹر الاؤنس کٹوتی کی ہدایتکی۔
سیکریٹریمحمد اقبال نے رورل ہیلتھ سنٹر شاہ جمال پر صفائی اور سروس ڈیلیوری کے موثر انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا اورانچارج سینئر میڈیکل آفیسر ڈاکٹر عبدالرشید تھہیم اور تمام عملہ کو شاباش دی ۔