مظفرگڑھ:بھاگل نہر میں 50 فٹ چوڑا شگاف،پانی فصلات اور انسانی آبادی میں داخل

1

مظفرگڑھ،24 مارچ(اے پی پی): بھاگل نہر میں 50 فٹ چوڑا شگاف،پانی فصلات اور انسانی آبادی میں داخل ہو گیا۔

تفصیل کے مطابق گزشتہ شب کی تیز بارش اور طوفانی ہواؤں کی وجہ سے  جمعہ کو علی الصبح  نماز فجر کے وقت پیر جگی شریف چک نمبر 170A ٹی ڈی اے کے قریب بھاگل نہر میں کٹاؤکے باعث 50 فٹ چوڑا شگاف پڑ گیا جس کی وجہ سے نہر کا پانی گندم کی تیار فصل اور قریبی چک کی آبادی میں داخل ہو گیا،اطلاع ملنے پر محکمہ آبپاشی کے اہلکاروں نے مشینری کے ہمراہ  موقع پر پہنچ کر مقامی کسانوں کے تعاون سے شگاف پُر کرکے سینکڑوں ایکڑ پر گندم کی تیار فصل کو تباہ ہونے سے بچا لیا ہے اور چک کی آبادی کو بھی نقصان پہنچنے سے محفوظ کر لیا ہے۔