ملتان؛ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کی گاڑیوں کی ورکشاپ مکمل طور پر فعال ،گاڑیوں کے انجنوں کی اوور ہالنگ شروع

14

ملتان 09 مارچ(اے پی پی ): ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کی گاڑیوں کی ورکشاپ مکمل طور پر فعال کردی گئی ہے اور کمپنی ورکشاپ میں پہلی بار ڈمپر ٹرک کے انجن کی اوور ہالنگ کردی گئی ہے۔ اس سے قبل بڑی گاڑیوں کے انجنوں کی اوور ہالنگ  پرائیویٹ ورکشاپس  سے کرائی جاتی تھی۔ اس کامیابی پر کمپنی انتظامیہ نے  ورکشاپ کے مکینکس اور ورکرز کو خراج تحسین کیا ہے۔

منیجر ورکشاپ حسن امجد نے اس حوالے سے کہا ہے کہ ورکشاپ میں بڑی گاڑیوں کے انجن کی اوور ہالنگ کا آغاز ایک  بڑی کامیابی ہے، اس عمل سے کمپنی کو سالانہ لاکھوں روپے کی بچت ہوگی۔انہوں نے بتایا کہ ورکشاپ میں کنٹینرز اور ہاتھ ریڑھیوں کی مرمت کا کام جاری ہے جبکہ فیلڈ میں مشینری کی مرمت اور پنکچر کے لئے موبائل ورکشاپ و پنکچر وین بھی فعال کردی ہے۔

حسن امجد کا کہنا تھا کہ “صفائی نصف ایمان ہے” کے سلوگن سے شروع کی گئی صفائی مہم کی کامیابی کے لئے کمپنی  ورکشاپ اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی۔