ملتان، 28 مارچ(اے پی پی ): بلڈنگ میٹیریل اور کوڑا کرکٹ شاہراؤں پر پھیکنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ، ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے انفورسمنٹ سیل نے مزید 10 پراپرٹی مالکان کو نوٹس جاری کردیئے ۔سی ای او نے کہا کہ حتمی نوٹس کے بعد بھاری جرمانے اور پراپرٹی بھی سیل کی جائے گی اور کہا کہ عوامی شکایات پر ٹمبر مارکیٹ اور قاسم بیلہ کے علاقوں میں خصوصی سکریپنگ آپریشن کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کمپنی نے کوڑے کے ڈھیر اور بلڈنگ میٹیریل کلئیر کرکے شاہراہوں کی دھلائی بھی کی گئی ہے ۔
شاہد یعقوب نے کہا کمپنی کے انفورسمنٹ سیل کو مزید اختیارات دینے کیلئے حکومت کو سمری بھیج دی ہے اور کہا سول سوسائٹی و تاجر برادری کی صفائی مہم میں شمولیت ناگزیر ہے اور کہا مشینری اور عملے کی کمی پورا کرنے کیلئے اقدامات شروع کردیئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ نئی لینڈ فل سائٹس کے تعین کرکے شہر کے فلتھ ڈپو ختم کرینگے۔











