ملتان ،10مارچ(اے پی پی ): صفائی نصف ایمان ہے” کے سلوگن سے جاری صفائی مہم کی مانیٹرنگ شروع کردی گئی ہے۔
اس سلسلے میں ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ اکیڈمی حکومت پنجاب نجیب اسلم نے جمعہ کو یہاں ملتان کادورہ کیا اور صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیا۔اس حوالے سے انہوں نے ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کےآفس میں منعقدہ اجلاس کی صدارت بھی کی۔
ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ نجیب اسلم نے صفائی مہم میں مزید تیزی لانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ فیلڈ میں صفائی کی چیکنگ کا موثر نظام بنایا جائے اور مصروف شاہراہوں، چوکوں اور سڑکوں کی مثالی صفائی کویقینی بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ شاہراہوں کے ڈیوائڈرز کی سکریپنگ روزانہ کی جائے اور صفائی مہم بارے سرگرمیوں کو تصاویر کے ثبوت کے ساتھ پورٹل پر اپ لوڈ کیا جائے۔
نجیب اسلم نے مہم بارے مجموعی اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔اجلاس میں کمپنی سیکرٹری کبیر خان، چیف انٹرل آڈیٹر طاہر آصف،کمپنی منیجرز ساجدریاض، انوارلحق، عمران خان اور حسن امجد نے شرکت کی۔