ملتان؛ غیر قانونی ایل پی جی سلنڈرز کی حامل گاڑیوں کے خلاف گرینڈ آپریشن،11 افراد گرفتار کرکے 16 گاڑیاں تھانہ بند

3

ملتان، 11 مارچ (اے پی پی ): ضلعی انتظامیہ نےغیر قانونی ایل پی جی سلنڈرز کی حامل کمرشل گاڑیوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا ۔ جس  دوران  11 افراد گرفتار کرکے 16 گاڑیاں تھانہ بند کردی گئیں  اور جنرل بس سٹینڈ اور وہاڑی چوک پر کارروائی کے دوران 11 گاڑیوں کے چالان بھی کئے گئے ۔

سیکرٹری آر ٹی اے رانا محسن نے کہا کہ   10 روز میں 113 افراد گرفتار کرکے 58 کمرشل گاڑیاں بند کی گئیں ہیں۔ڈپٹی کمشنر عمر جہانگیر کی ہدایت پر 90 گاڑیوں کے چالان کرکے 115 مقدمات درج کئے گئے ہیں اور   کسی صورت غیر قانونی ایل پی جی بطور فیول استعمال ہونے نہیں دینگے۔