ملتان، 22 مارچ (اے پی پی ):چئیر پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کی ہدایت پر بیورو میں رہائش پذیر بچوں کے لئے ڈی ایچ اے چڑیا گھر تفریحی دورے کا اہتمام کیا گیا ۔
چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں رہائش پذیر لاوارث بے آسرا بچوں کے لئے تفریحی دورے کا اہتمام ڈپٹی کمشنر عمر جہانگیر کی جانب سے کیا گیا ۔ ڈپٹی کمشنر عمر جہانگیر کی جانب سے بچوں کو سپیشل ٹرانسپورٹ، ریفریشمنٹ اور سیکیورٹی مہیا کی گئی ، ڈسٹرکٹ انچارج چائلڈ پروٹیکشن بیورو شفاعت ظفر اور بیورو آفیسرز و سٹاف بچوں کے ہمراہ تھے ۔
ڈسٹرکٹ انچارج چائلڈ پروٹیکشن بیورو شفاعت ظفر نے چڑیا گھر میں بچوں کے ساتھ وقت گزارا ۔ بچے چڑیا گھر تفریحی دورے کے دوران بھرپور لطف اندوز ہوئے اور خوب ہلہ گلہ کیا گیا ۔ بچوں نے چڑیا گھر میں موجود مختلف انواع و اقسام کے جانور دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا۔