ملتان، 09 مارچ ( اےپی پی): ریجنل پولیس آفیسر کیپٹن (ر) محمد سہیل چودھری نے ڈویژنل ایس پی ایز اور سرکل افسران سے کرائم میٹنگ کی ۔ جس میں ایس پی کینٹ کیپٹن (ر) علی قاضی، ایس پی گلگشت بابر جاوید جوئیہ ، ڈی ایس پی/ ایس ڈی پی او نیوملتان محمد رمیض، ڈی ایس پی ایس ڈی پی او ممتاز آ باد سعادت علی کے علاؤہ دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔ ڈویژنل ایس پی ایز نے آ ر پی او کو اپنے اپنے تھانے کی کرائم کی صورتحال بارے تفصیل سے بریف کیا ۔ اس موقع پر آ ر پی او کا کہنا تھا کہ کینٹ ڈویژن اور گلگشت ڈویژن میں جرائم بر خلاف مال کے مقدمات کا اندراج یقینی بنایا جائے ۔ سرکل افسران پانچ پانچ حساس اور سنگین نوعیت کے مقدمات کی تفتیش کی نگرانی ازسر نو کروائیں۔ مسنگ گینگز پرسنز کو فوری گرفتاری کریں ۔ انہوں نے دونوں ڈویژن کے حساس اور سنگین نوعیت کے مقدمات کو جلد از جلد میرٹ پر یکسو کریں ۔ اشتہاری اور عدالتی مفروران کو گرفتار کریں۔منشیات فروشوں کے خلاف جاری کمپین میں مزید تیزی لائیں۔