ملتان،08 مارچ(اے پی پی):ڈپٹی کمشنر عمر جہانگیر نے “صفائی نصف ایمان ہے” سلوگن کے تحت جاری صفائی مہم کے سلسلے میں ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کو شہر کے تمام خالی پلاٹوں کو کوڑے سے صاف کرنےکا حکم دے دیا ہے اور کہا ہے کہ پلاٹ کلیئر کرنے کے بعد وہاں شہریوں سے کوڑا نہ پھینکنے کی اپیل پر مبنی پینافلیکس آویزاں کئے جائیں۔انہوں نے صفائی کے حوالے سے نظر انداز کئے گئے علاقوں کو ترجیحی بنیادوں پر صاف کرنے اور شاہراہوں کی پانی سے دھلائی کا شیڈول تیار کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔
عمر جہانگیر نے کہا ہے کہ موسم بہار اور ماہ رمضان کی آمد کی پیش نظر شہر کو خوبصورت بنایا جائے۔ دوسری طرف ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی نے ڈپٹی کمشنر کی ہدایات پر عملدرآمد کا آغاز کردیا ہے اور لوڈر اسکواڈ کے ذریعے لودھی کالونی،عثمان آباد،نقشبند کالونی، وہاڑی روڈ اور نیو ملتان میں خالی پلاٹوں سے ویسٹ لفٹنگ کا عمل شروع کردیا ہے۔ایم ڈبلیو ایم سی نے30 نظر انداز کئے گئے علاقوں کی صفائی اور 30 شاہراہوں کی واشنگ کا شیڈول بھی تیار کر لیا ہے جبکہ شہر میں200 سے زائد خالی پلاٹوں کی نشادہی کر لی گئی ہے جنہیں زیرو ویسٹ کیا جائے گا۔











