ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی میں ورکرز کی حاضری یقینی بنانے کے لئے اقدامات

13

ملتان،06 مارچ2023 (اے پی پی):ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی میں ورکرز کی حاضری یقینی بنانے کے لئے اقدامات سخت کردئیے گئے ہیں۔ڈیوٹی کے دوران ورکرز کی حاضری کی دو بار چیکنگ کی جارہی ہے جبکہ سپروائزری سٹاف کو فیلڈ مانیٹرنگ کی سخت  ہدایات جاری کردی گئی ہیں اور ڈیوٹی پر دیر سے آنے والے اور غیر حاضر رہنے والے ورکرز کو ان کی ڈیلی تنخواہ سے منہا کرنے کی وارننگ جاری کردی گئی ہے۔ دوسری طرف شہر میں گرینڈ صفائی آپریشن جاری ہے۔شاہراہوں ،مارکیٹوں اور رہائشی علاقوں میں صفائی کے منظم انتظامات کئے گئے ہیں اور سوئیپنگ، سکریپنگ اور ویسٹ لفٹنگ کے عمل میں تیزی آگئی ہے۔

ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کی انتظامیہ نے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ جنوبی پنجاب  امین اویسی کی ہدایات پر عمل کرنے کے لئے  منصوبہ بندی مکمل کر لی۔