ملتان: ڈی جی ایم ڈی اے ڈاکٹر زاہد اکرام کی اولیاءکرام کے مزارات پر حاضری

8

ملتان، 03 مارچ ( اے پی پی): ڈائیریکٹر جنرل ایم ڈی اے ڈاکٹر زاہد اکرام  نے اولیاءکرام کے مزارات پر حاضری دی ، مزارات پر چادر چڑھائی اور ملکی خیر و سلامتی کیلئے دعا بھی کی۔اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے زاہد اکرام نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اولیاء کرام کے مزارات ملتان کی شان اور اس خطے کی پہچان ہیں۔دنیا بھر سے لوگ روحانی سکون حاصل کرنے اولیاء کرام کے در پر آتے ہیں۔ صدیوں پرانے دربار عمارات کا طرز تعمیر سیاحوں کیلئے خصوصی دلچسپی کا باعث ہے۔