ملتان 03 مارچ ( اےپی پی): وفاقی محتسب پاکستان اعجاز احمد قریشی کی ہدایات پر ملتان آفس، پاکستان کے موجودہ معاشی حالات کے پیشٍ نظر سائلین اور محکموں کے افسران کی سہولت کے لئے آن لائن ( Whatsapp) کال پر سماعت کر رہا ہے۔ گزشتہ روز مُلتان میں ریجنل ہیڈ محمود جاوید بھٹی نے شکایات کی سماعت باقاعدہ واٹس ایپ کال پر کیں۔ اور ایک بزرگ شکایت کنندہ کو وقت اور پٹرول کی بچت فراھم کی ۔ ساٸیلین نے اس اقدامات پر وفاقی محتسب پاکستان کا شکریہ ادا کیا ھے اس موقع پر ریجنل ہیڈ محمود جاوید بھٹی کا کہنا تھا کہ اب سائلین کی شکایات کی سماعت گھر بیٹھے آن لائن واٹس ایپ کال کے ذریعے سے ہو گی، جس سے نہ صرف پیٹرول اور وقت کی بچت ہو گی بلکہ سائلین شدید گرمی میں موسم کی شدت سے بھی محفوظ رہیں گے۔
سائلین کی جانب سے اس بہترین اقدام کو سراہا گیا ہے











