نارووال؛ ڈسٹرکٹ پرائس کمیٹی اجلاس ،ڈپٹی کمشنر کی تاجروں کوماہ رمضان میں عوام کو ریلیف کی فراہمی کی اپیل

28

نارووال،22 مارچ (اے پی پی): ڈپٹی کمشنرمحمداشرف کی زیرصدارت ڈسٹرکٹ پرائس کمیٹی کااجلاس ہوا ۔ڈپٹی کمشنر  نے   تاجروں کوماہ رمضان کے دوران صارفین کوزیادہ سے زیادہ ریلیف کی فراہمی کویقینی بنانے کی اپیل  کی  اور کہا کہ  تاجربرداری خدمت خلق کے جذبے سے سرشارہوکراللہ تعالی کی رضا کے لئے لوگوں کےآسانیاں پیداکریں۔

اجلاس میں ڈپٹی کمشنرنارووال نےاشیائےخوردونوش کی نئی قیمتوں کا جائزہ لیتے ہوئےممبران پرائس کمیٹی کی سفارشات کومدنظررکھتے ہوئےاز سر نونئی قیمتوں کاتعین کیا۔

ڈی او انڈسٹریزذیشان نیازنے ڈپٹی کمشنرنارووال کوگوجرانوالہ ڈویژن کے اضلاع میں اشیائے خورونوش کے نرخوں کے بارے تفصیل سے آگاہ کیاجس کی روشنی میں ممبران کی مشاورت سے نئی قیمتوں کاجائزہ لیاگیا۔

ڈپٹی کمشنر محمداشرف نے اس موقع پرکہاکہ شہریوں کوروزمرہ کی استعمال کی معیاری اورسستی آشیائے ضروریہ کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے،اس سلسلہ میں کمیٹی کی طرف سے طے شدہ قیمتوں پرعمل درآمد کوہرصورت یقینی بنایا جائے بصورت دیگرانتظامیہ اپنے استعمال کرنے پرمجبورہوگی۔

اجلاس میں  ڈی آئی اواحسان الحق چوہدری کےعلاوہ اے ڈی ایل ڈاکٹرسعیداحمد،ڈی ڈی زراعت تنویراحمدتتلہ،اےایف سی عیشں بہادر،ای اے ڈی اے علی طاہر،سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی ملک مظفرارشاد،سمیت صدرانجمن کریانہ ایسوسی ایشن شاہجہان بٹ،چیئرمین حاجی رانامحمد الطاف، تاجروں،ضلعی صدربیکریزمیاں محمدشاہد،صدرنان ایسوسی ایشن محمدیونس،جنرل سیکرٹری محمدجاوید،صدرانجمن قصاباں غلام رسول،صدرانجمن ریڑھی فروش،ممبرحاجی الیاس بٹ،نمائندہ حمیدہ گھی ودیگرممبران نے شرکت کی۔