نارووال ،ڈپٹی کمشنر  کی زیرنگرانی ضلع کی تینوں تحصیلوں میں ریونیو خدمت کچہریوں کاانعقاد

10

نارووال۔ 01 مارچ (اے پی پی):حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنرمحمداشرف کی زیرنگرانی ضلع کی تینوں تحصیلوں میں ریونیو خدمت کچہریوں کاانعقاد،اسسٹنٹ کمشنرز نے اپنی اپنی تحصیلوں میں ریونیو کے حوالے سے درپیشں مسائل کوسنااورانہیں موقع پر حل کرنے کے احکامات صادر کئے۔اسی طرح ڈپٹی کمشنر نارووال چوھدری محمد اشرف،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو رانا امجد علی اوراسسٹنٹ کمشنر فاروق اعظم کے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنرآفس میں ریونیو عوامی کھلی کچہری میں آنے والے سائلین کے ریونیو کے حوالے سے مسائل سنے اور  موقع پر ان مسائل کے حل کی بابت متعلقہ متعلقہ افسران اور اہلکاروں کو احکامات جاری کئے گئے۔نائب تحصیلدارمحمدارشد،محمداصغر،شہزادانور،سرکل انچارج سٹی طارق شریف اوردیگرتمام ریونیوسٹاف اس موقع پرموجودتھے۔واضح رھے کہ ریونیو کھلی کچہریوں میں درستگی ریکارڈ فرد کا اجراء،انتقالات کا اجراء، رجسٹری، انکم ٹیکس سرٹیفکیٹ، معائنہ ریکارڈ اور ڈومیسائل کا اجراء جیسی سروسز مہیا کی جاتی ہیں۔ریونیوکھلی کچہری میں ڈپٹی کمشنرنارووال کی جانب سے دیہی مراکز مال کی سطح پر ڈیجیٹل گرداوری کی کاپی کے اجراء کو یقینی بنانے کے احکامات جاری کر دیئے گئے۔