نوشہرہ ورکاں ؛ ریونیو عوامی خدمت کچہری کے انعقاد،سائلین کے مسائل کے حل کیلئے احکامات جاری کیے گئے

2

نوشہرہ ورکاں،02مارچ (اے پی پی ):وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کے حکم پر پنجاب بھرمیں ضلع اور تحصیل سطح پر ماہوار ریونیو عوامی خدمت کچہریوں کے انعقاد کا سلسلہ جاری ہے۔

تحصیل آفس احاطہ میں ماہوار ریونیو عوامی خدمت کچہری کس انعقاد کیا گیا۔اس موقع پر ریونیو ڈیپارٹمنٹ کے تمام شعبوں کے کاؤنٹر بنائے گئے تھے ۔ اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ورکاں میاں اظہر طارق وٹو نے سائلین کے مسائل سنے اور انکے حل کے لیے موقع پر احکامات جاری کیے۔

اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا تھا کہ عوام کو کسی بھی ادارے سے متعلقہ کوئی شکایت ہو تو انکا آفس ہر کسی کی داد رسی کے لیے کھلا ملے گا۔

کچہری میں تحصیل دار محمد سیعد چوھدری ،انچارج لینڈ ریکارڈ نوشہرہ ورکاں، قانوگو، عملہ پٹوار گردآوربھی موجود تھے ۔