نوشہرہ ورکاں: 30 اپریل کو ہونے والے عام انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کے کاغذات  نامزدگی جمع کرانے کا عمل چار بجے تک مکمل ہو گیا

19

نوشہرہ ورکاں،16 مارچ (اے پی پی): پنجاب بھر میں 30 اپریل کو ہونے والے عام انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی قوائد ضوابط کے تحت واپس ریٹرننگ آفیسران کے ہاں جمع کرانے کا عمل چار بجے تک مکمل ہو گیا۔ پی پی 55 گوجرانوالہ سے  30اپریل کو ہونے والے انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کی تعداد 18 اور پی پی 56 گوجرانوالہ سے امیدواروں کی تعداد 24 سامنے آئی  ہے جبکہ پی پی 55، 56 میں مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں اور آزاد امیدواران کی تعداد 42 فائنل لسٹ مرتب  ہو چکی ہے اور کل 17 مارچ سے 22 مارچ تک  سکروٹنی کا عمل مکمل ہو گا اور امیدواروں کے ساتھ تائید و تصدیق کنندگان بھی ریونیو اور یوٹیلیٹی بلز ۔واپڈا۔سوئی گیس۔پی ٹی سی ایل۔ کے این او سی  کلیرنس لیٹر پیش کرنے کے پابند ہونگے۔

30اپریل کو پنجاب بھر میں ہونے والے انتخابات کے لیے ریٹرننگ آفیسران اور دیگر عملہ کو بشمول گاڑیوں کے تمام سہولتیں فراہم کر دیں گئیں ہیں اور میونسپل کمیٹی آفس میں قائم  ریٹرننگ آفیسر آفس کے لیے  مستقل  پولیس سکیورٹی لگا دی گئی ہے اور پی پی 55 گوجرانوالہ سے ریٹرننگ آفیسر رانا عنصر جمیل کا کہنا ہے کہ شفاف انتخابات ہماری پہلی ترجیحات کا حصہ ہیں اور شفاف انتخابات کے لیے  پولنگوں پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جائیں گے۔