وزیرِ اعظم   نے تھرپارکر میں کوئلے سے چلنے والے 1650 میگاواٹ بجلی کے  2منصوبوں کا افتتاح کر دیا

5

 

تھرپارکر،22مارچ (اے پی پی):وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف  نے تھرپارکر میں کوئلے سے چلنے والے 1650 میگاواٹ بجلی کے  2منصوبوں کا افتتاح کر دیا ہے۔ جس سے کوئلے سے پیداہونے والی بجلی کی پیداوار 3300 میگاواٹ ہو جائے گی۔

  بدھ کو وزیراعظم محمد شہبازشریف نے اسلام کوٹ تھر کاایک روزہ دورکیا اور     330 میگاواٹ تھل نووا  تھر  اور 1320 میگاواٹ شنگھائی الیکٹرک منصوبوں کا افتتاح کیا۔ یہ منصوبے 3.53 ارب ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری سے تعمیر کئے گئے ہیں۔

  اس موقع پر وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری، وفاقی وزرا چوہدری سالک حسین، احسن اقبال، انجینئر خرم دستگیر خان، مریم اورنگزیب، وزیرِ اعلی سندھ مراد علی شاہ، چینی نائب ناظم الامور پانگ چن شوئی اورسندھ کے وزیرِ توانائی امتیاز احمد شیخ  بھی موجود تھے۔