وہاڑی؛مردہ مرغیوں کا گوشت فروخت کرنے والا رنگے ہاتھوں گرفتار،کئی کلو مردہ مرغی برآمد

43

وہاڑی، 08 مارچ (اے پی پی ): خفیہ ادارے کی نشاندہی پر پولیس تھانہ ٹھینگی اور محکمہ فوڈ اتھارٹی نے اڈا چکڑالہ پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے مردہ مرغیوں کا گوشت فروخت کرنے والے کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا ہے، گرفتار ملزم کی دوکان سے کئی کلو مردہ مرغی بھی برآمد کی گئی ہے جبکہ کارروائی کے وقت دوکان پر موجود خادم حسین نامی شخص کو مردہ مرغی کا گوشت بناتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا گیا ہے۔

 محکمہ فوڈ اتھارٹی کے مطابق گرفتار ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ۔

 شہریوں نے ایسے بے ضمیر افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرکے اسے دیگر لوگوں کیلئے نشان عبرت بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔