وی ۔ایگزیبٹ 2023 نمائش سیالکوٹ کی کاروباری خواتین کے لیے بہت اہم ہے؛صدر سیالکوٹ چیمبر عبدالغفور ملک
سیالکوٹ،11مارچ (اے پی پی):سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عبدالغفور ملک نے کہا ہے کہ ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سیالکوٹ کے تحت “وی- ایگزیبٹ 2023” کے نام سے ایک میگا ایونٹ کا آغاز سیالکوٹ کی کاروباری خواتین کے لیےاہمیت کا حامل ہے۔
یہ بات انہوں نے قومی خبر رساں ادارے اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔صدر چیمبر نے کہا کہ اس نمائش سے نا صرف علاقے کی خواتین کو مقامی سطح پر اپنی تیار کردہ مصنوعات کی پزیرائی کا موقع ملنے سمیت نئی کاروباری خواتین کو اپنے کاروبار کا تعین کرنے میں بھی مدد ملے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ نمائش سیالکوٹ سمیت دیگر شہروں کی خواتین کے لیے اپنی بہترین کاروباری صلاحیتوں کو منوانے کا نادر موقع فراہم کرے گی۔