پشاور،09 مارچ (اے پی پی):خیبرپختونخوا کے نگران وزیر برائے آبپاشی اور خوراک فضل الہی نے جمعرات کے روز ہزار خوانی کنال کا اچانک دورہ کیا اور کنال کی صفائی کا معائنہ کیا، کنال کی ناقص صفائی پر برہمی کا اظہار کیا جبکہ متعلقہ حکام کو کنال کی صفائی کی ایک ہفتے کی ڈیڈ لائن بھی دیں دی۔
نگران وزیر فضل الہی نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک ہفتے کے اندر اندر کنال کی صفائی ہرصورت یقینی بنایا جائے،کوتاہی کی صورت میں متعلقہ حکام کیخلاف کارروائی کی جائے گی ، نکاس اب کا معقول انتظام بھی بحال کی جائے ۔انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ کوڑا کرکٹ کنال میں نہ پھینکیں، پھولوں کا شہر ہم سب کا ہے اسکی صفائی کا خیال رکھنا تمام شہریوں پر لازم ہے۔
اچانک دورے کے موقع پر میئر پشاور زبیر علی، ڈائریکٹر جنرل پی ڈی اے اور چیف انجینئرز آبپاشی بھی ہمراہ تھے۔