پنجاب حکومت رمضان سپیشل پیکج کے تحت مفت آٹے کی فراہمی کا بڑا ریلیف پیکج دے رہی ہے؛ڈپٹی کمشنراوکاڑہ

2

اوکاڑہ،17مارچ(اے پی پی ):ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف نےعوام کو پیغام دیا ہے کہ ضلع میں محروم معیشت لوگوں کو پنجاب حکومت رمضان سپیشل پیکج کے تحت مفت آٹے کی فراہمی کا بڑا ریلیف پیکج دے رہی ہے، 60 ہزار سے کم آمد ن والے افراد کی رجسٹریشن 15 مارچ سے شروع ہے، مفت آٹا کی فراہمی رمضان سپیشل پیکج میں اپنی اہلیت جاننے کے لئے اپنا شناختی کارڈ 8070 پر ایس ایم ایس کریں اور اپنی اہلیت سے متعلق پیغام وصول ہونے کے بعد ضلع کی تینوں تحصیلوں اوکاڑہ ،رینالہ خورد اوردیپالپور میں قائم مفت آٹے کی فراہمی کے پوائنٹس سے آٹا حاصل کریں، ہر خاندان کو 10 کلو آٹے کے 3 تھیلے مرحلہ وار مفت فراہم کئے جائیں گے۔ ابتدائی مرحلہ میں تحصیل اوکاڑہ میں 4 دیپالپور میں 7 جبکہ رینالہ خورد میں 3 آٹا پوائنٹس بنائے گئے ہیں آٹا سیل پوائنٹ پر 10 کاوَنٹر بنائے جائیں گے جن میں سے 7 کاوَنٹر مردحضرات کے لئے 2 خواتین کے لئے جبکہ1 بزرگ افراد کے لئے مختص ہو گا۔