پیرمحل میں مفت آٹا کی تقسیم کے پوائنٹس جلد فنگشنل کئے جائیں؛ڈپٹی کمشنر عدنان ارشاد

27

پیرمحل،17 مارچ(اے پی پی): ڈپٹی کمشنر عدنان ارشاد نے کہا ہے  کہ عوام کو بہتر انداز میں مستفید کرنے کیلئے متعلقہ محکمے اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں پوری کریں، پیرمحل میں  مفت آٹا کی تقسیم کے پوائنٹس جلد فنگشنل کئے جائیں۔

ڈپٹی کمشنر عدنان ارشاد کی زیر صدارت رمضان پیکج کے تحت مفت آٹا فراہم کرنے کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس ڈی سی کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ضحٰی شاکر ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل احمد جواد سردار اور اسسٹنٹ کمشنرز اور دیگر متعلقہ محکموں کے سربراہان نے شرکت کی۔

ڈپٹی کمشنر عدنان ارشاد نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر رمضان پیکج کے تحت ٹوبہ ٹیک سنگھ میں عوام کو مفت آٹا فراہم کیا جائے گا جس کیلئے شہری اپنی رجسٹریشن کروائیں شہری رجسٹرڈ موبائل نمبر سے آٹا لکھ کر سپیس دیں اور شناختی کارڈ نمبر لکھ پر 8070پر ایس ایم ایس کریں جس کے بعد شہری کو ماہ رمضان میں مفت آٹا کی فراہمی کیلئے اہلیت کا مسیج موصول ہو گا ایسے شہری جو مفت آٹا کیلئے اہلیت رکھتے ہوں گے ان کو ماہ رمضان میں ایک شناختی کارڈ پر 10کلوگرام کے 3تھیلے مفت دیئے جائیں گے شہری یوٹیلٹی سٹوز، ٹرک پوائنٹس اور پی ایس پی اے کے رجسٹرڈ سٹورز سے مفت آٹا حاصل کر سکیں گے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ کریٹیکل بازاروں میں عوام کو معیاری اور سستے نرخوں پر اشیاء خوردونوش ملنی چاہئیں افسران کریٹیکل بازاروں کے باقاعدگی سے دورے جاری رکھیں، رمضان المبارک میں عوام کو اشیاءخوردونوش کے حوالے سے کسی قسم کی پریشانی نہیں ہونی چاہیے۔