پی این ایس نصر شام میں امدادی سامان کی ترسیل مکمل کرنے کے بعد ترکیہ روانہ 

41

اسلام آباد ، 20 مارچ (اے پی پی ): پاک بحریہ کا جہاز پی این ایس نصر شام میں امدادی سامان کی ترسیل مکمل کرنے کے بعد ترکیہ روانہ  ہو گیا۔ امدادی سامان میں خیمے، کمبل، گرم کپڑے، راشن، ادویات اور جنریٹرز شامل ہیں۔

 ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کی میڈیکل ٹیموں نے متاثرین کو علاج اور طبی امداد فراہم کی۔ پاک بحریہ کےمشن کمانڈر نے لطاکیہ میں شام کی بحری تنصیبات کا دورہ کیا اور اعلی عسکری حکام سے ملاقاتیں کیں۔

شام کی حکومت اور عوام نے امدادی سامان کی فراہمی پر حکومت پاکستان اور پاک بحریہ کا شکریہ ادا کیا۔