چترال،05مارچ (اے پی پی): چترال میں ریجنل انگلش لینگویج آفس پاکستان، امریکی سفارتخانہ اور فیوچر ویژن بلڈنگ کے تعاون سے انگریزی کے اساتذہ کے لئے تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ تربیتی پروگرام میں سرکاری اور نجی سکولوں کی 24استانیوں نے حصہ لیا۔ یہ تربیتی پروگرام “ٹی المنائی سمال گرانٹ ” کا حصہ تھا۔ جو کہ ٹی المناء نصرت جبین نے امریکہ سے پروفیشنل ایکسچینج کے بعد حاصل کی۔
اختتامی تقریب گورنمنٹ پرائمری سکول آڑیان میں منعقد ہوئی جس میں فیوچر ویژن بلڈنگ کے پروگرام آفیسر عروج حیدرنے آن لائن شرکت کی۔محکمہ تعلیم کی طرف سے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر زنانہ بی بی حلیمہ بطور مہمانِ خصوصی شریک ہوئی اور دیگر مہمانان میں ڈرایونگ اینڈ ڈسبرسنگ آفیسر زبیدہ خانم،سب ڈویژنل ایجوکیشن آفیسر مسرت جمال، پرائیویٹ سکولوں کے پرنسپلز، میڈیا رپورٹرز اور زیر تربیت استانیوں نے شرکت کیں۔
تقریب میں مہمانِ خصوصی نے کامیاب ٹریننگ منعقد کرنے پرریجنل انگلش لینگویج آفس پاکستان،فیوچر ویژن بلڈنگ اور ٹرینر نصرت جبین کو مبارکباد پیش کی اور اِس امید کا اظہار کیا کہ مستقبل میں اِس طرح کے پروفیشنل پروگرامز جاری رکھیں گے جو کہ چترال جیسے پسماندہ علاقے کے انگلش لینگویج ٹیچرز کمیونٹی کی بہتری اور ترقی کے لئے اشد ضروری ہیں۔
تقریب کے اختتام پر شرکاء میں اسناد بھی تقسیم کی گئی اور مہمانانوں نے بھی توصیفی کلمات سے اس کی پذیرائی کی۔
تربیتی ورکشاپ میں حصہ لینے والی استانیوں نے کہا کہ اس ورکشاپ کے بعد ان میں خوداعتمادی بڑھ گئی ہے اور وہ بغیر کسی جھجھک کے انگریزی میں بات بھی کرسکیں گی اور اپنے شاگردوں کو بھی پڑھا سکیں گی۔
ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر برائے خواتین بی بی حلیمہ نے کہا کہ اس قسم کے ورکشاپ سرکاری اور غیر سرکاری سکولوں کے استانیوں اور اساتذہ کیلئے نہایت ضروری ہوتے ہیں اور وہ ان ورکشاپ سے بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل میں بھی استانیوں اور اساتذہ کیلئے اس قسم کے تربیتی ورکشاپ ہونے چاہئے تاکہ ان کی تدریسی مہارت میں مزید نکھار آسکے اور وہ بہتر طور پر بچوں اور بچیوں کو پڑھا سکیں۔
ورکشاپ میں شریک محکمہ تعلیم کی خاتون افسر جنہوں نے امریکہ سے اس قسم کی تربیت لی تھی کا کہنا تھا کہ چترال جیسے دور آفتادہ اضلاع کے استانیوں کیلئے ایسے ورکشاپ نہایت ضروری ہے جس سے ان کا ویژن مزید بڑھ سکے گا۔