چیف کلیکٹر کسٹمز بلوچستان محمد سلیم کا دورہ چمن، کسٹمز حکام اور بزنس کمیونٹی سے ملاقات کی

2

کوئٹہ،20 فروری(اے پی پی): چیف کلیکٹر کسٹمز بلوچستان محمد سلیم  نے  چمن  کا دورہ کیا اور  کسٹمز حکام اور چمن بزنس کمیونٹی سے ملاقات کی، چیف کلیکٹر کسٹمز کا صوبے کے دور دراز علاقے کا یہ پہلا دورہ ہے۔ اس موقع پر چیف کلیکٹر کسٹم بلوچستان نے تاجروں کے ساتھ ملاقات میں بتایا کہ پاک افغان باڈر چمن انتہائی اہمیت کا حامل اسٹیشن ہے، تجارت کے فروغ کیلئے تاجروں کو آسانیاں فراہم کی جائینگی،بزنس کمیونٹی کی نشاندہی پر مشکلات کم کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔انھوں نے کہا کہ ڈالر افغانستان اسمگلنگ روکنے کیلئے باڈر پر سخت اقدامات اٹھائے گئے ہیں، جدید سکینرز لگائے گئے ہیں اور دوسرے اداروں کے ساتھ ساتھ کسٹم اہلکار بھی کرنسی اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے  مشترکہ اقدامات اٹھا رہی ہے۔

چیف کلیکٹر کسٹمز بلوچستان محمد سلیم  نے کہا کہ چمن باڈر تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل ہے ، آئی ٹی ٹی ایم ایس مرکز کی تعمیر سے تاجروں کو مزید سہولیات میسر آئینگے، 31 جولائی سے یہ جدید سہولتوں کے حامل  آئی ٹی ٹی ایم ایس فنکشنل ہوجائیگا۔انھوں نے تاجروں کے درخواست پر بتایا کہ  باڈر کو 24 گھنٹے کھولنے کیلئے افغان سائیڈ سے مشکلات ہیں، جب وہ راضی ہوجائیں گے انشاللہ چمن باڈر بھی طورخم کی طرح 24 گھنٹے ٹریڈ کیلئے  کھلا رہے گا۔

 انھوں نے مزید کہا کہ  باڈر پر تجارت بڑھانے کیلئے نیا اسکینر نصب کیا جارہا ہے  جوکہ ایکسپورٹ مال بردار ٹرکوں کی سکیننگ کرے گا اور اموال سے لدے ٹرکوں کی کلئیرنگ بہت جلد ہوگی۔