کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت مردم شماری، پتنگ بازی اور ای رمضان بازار پر اہم اجلاس

21

لاہور۔3مارچ  (اے پی پی):کمشنر لاہور چودھری محمد علی رندھاوا نے کہا ہے کہ مردم شماری اہم ٹاسک ہے، مردم شماری اہداف کا روزانہ کی بنیاد پر جائزہ لیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت مردم شماری، پتنگ بازی اور ای رمضان بازار پر اہم اجلاس ہوا، اجلاس میں تینوں ایونٹس کے بارےمیں  ہدایات دے دی گئیں، اجلاس میں ڈپٹی کمشنر لاہور رافعہ حیدرمتعلقہ افراد نے شرکت کی، کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے مردم شماری فیلڈ ٹیموں کا جائزہ لینے کے مختلف علاقوں کا دورہ بھی کیا،کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کا کہنا تھا کہ شمارکنندگان کی ہر ٹیم کے ساتھ  پولیس اہلکار تعینات کردیا گیا ہے، ڈی سیز روزانہ کی بنیاد پر مردم شماری پر بریفنگ لیں، غیر حاضر شمار کنندگان کیخلاف کارروائی کریں، اعلیٰ پولیس حکام اور ڈویژنل انتظامیہ رابطے میں ہیں، مردم شماری بڑا ٹاسک ہے۔انہوں نے کہا  کہ پتنگ بازی کیخلاف موثر کارروائی میں لاہور کی کارکردگی بہترین ہے، اسی کارکردگی کو قائم رکھا جائے، لاہور میں  پتنگ بازی کا سامان تیار کرنے والے علاقوں کی میپنگ ہوچکی ہے، پتنگ بازوں اور پتنگ فروشوں کیخلاف کریک ڈائون جاری رہے گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ای رمضان بازار مارٹ و قیمت پر کام شروع کر دیا گیا ہے، ماضی میں آنے والے مسائل کو دور کیا جائیگا، ای رمضان بازار پر ڈی سیز فیڈبیک دیں، آپریشنل مسائل کا حل عملی ہونا چائیے، پی آئی ٹی بی کے ممبران نے ای رمضان بازار پر اجلاس کو بریفنگ دی۔